• news

رمضان پیکج: یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاءسستی‘ انکم سپورٹ 1200 روپے ماہانہ‘ 240 ارب کی سبسڈی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) وفاقی وزےر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ اجلاس مےں بتاےا کہ انکم سپورٹ پروگرام جاری رہے گا مگر اس مےں توسےع کی جائے گی، جو رقم ماضی مےں رکھی گئی تھی وہ 40ارب روپے تھی اسے اب 75ارب روپے کےا جارہا ہے، پروگرام کی تنظےم مےں تبدےلی کرےں گے تاکہ مستحق لوگوں کو ےہ رقم مل سکے، اےک ہزار روپے کی بجائے ماہانہ 1200روپے فی کس امداد دی جائے گی، واضح رہے کہ پےپلزپارٹی کی حکومت نے بے نظےر انکم سپورٹ پروگرام شروع کےا تھا جسے موجودہ حکومت نے جاری رکھنے کا فےصلہ کےا، تاہم وزےر خزانہ نے بے نظےر کا نام لئے بغےر انکم سپورٹ پروگرام کا تذکرہ کےا۔ انہوں نے بتایا کہ سبسڈی کی مد میں 240 ارب روپے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے رمضان المبارک پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ آٹا، دال چنا، بیسن، کھجور، چینی، مشروبات، مصالحوں اور اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن