• news

پاکستان میں خواتین کھلاڑیوں کے جنسی استحصال کی تحقیق

لندن (سپورٹس ڈیسک) حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک علاقائی کرکٹ کلب کی خواتین کرکٹرز کی جانب سے جنسی استحصال کے الزام کے معاملے کی تفتیش کر رہا ہے تاہم ملتان کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے حکام نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور اس نے خواتین کے رویوں پر سوال اٹھایا ہے اور ڈسیپلن توڑنے کا الزام لگایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی ایک تین رکنی ٹیم ملتان شہر میں اس معاملے کی شنوائی کر رہی ہے لیکن یہ ظاہر نہیں ہے کہ آیا پی سی بی اس رپورٹ کو فوری طور پر منظر عام پر لائے گی یا نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن