گولڈ سٹار کرکٹ کلب نے ووٹ منسوخ ہونے پر پی سی بی الیکشن کمشن میں اپیل دائر کر دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کر کٹ کلب کے صدر واصف زمان اور سیکرٹری شہباز علی نے پی سی بی کی سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے اپنی کلب کا ووٹ منسوخ کئے جانے کے خلاف پاکستان کر کٹ بورڈ کے الیکشن کمشن میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل دائر کر نے کے بعد کلب کے صدر واصف زمان نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فعال کلبوں کے ووٹ منسوخ کئے جانا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔