نیٹ پر شہریوں کی جاسوسی، امریکی حکومت کے خفیہ پروگرام کو افشاءکرنیوالے اہلکار کی ڈرون حملے میں ہلاکت کا خدشہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) کانگریس کے رکن رون پال نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ممکن ہے امریکی حکومت قومی سلامتی کے حوالے سے نگرانی کے پروگرام ”پرزم“ کی خفیہ معلومات افشا کرنیوالے ایڈورڈ سفاﺅڈن کو ڈرون حملے میں مار ڈالے۔ فوکس بزنس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا ناسا کے سابق کنٹریکٹر جو معلومات افشا کرنے سے قبل ہانگ کانگ چلے گئے ہیں انکی زندگی کو خطرہ ہے لیکن وہ لوگوں کو سچ بتا رہاہے۔ سابق انٹیلی جنس اہلکار ٹاﺅڈن نے رواں ماہ انکشاف کیا تھا کہ امریکی حکومت بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کے سرورز میں سے صارفین سے متعلق معلومات جمع کررہی ہے۔