• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیٹر جنرل اختر بلند کے وارنٹ گرفتاری 7دن کیلئے معطل کردیئے

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کے جاری وارنٹ 7دن کیلئے معطل کردیئے ہیں۔آڈیٹر جنرل نے وفاقی محتسب کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کیا تھا،گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری کی عارضی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل وفاقی ٹیکس محتسب کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں۔آڈیٹر جنرل بلا روک ٹوک وفاقی ٹیکس محتسب کے روبرو اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن