ڈیرہ بگٹی کے متاثرین کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنا ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کی بھی شرکت
اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈیرہ بگٹی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر دیئے گئے دھرنے میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرین ڈیرہ بگٹی کو یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی ۔ تحقیقات کے لئے ایک مکمل خود مختار اور غیر جانبدار کمیٹی قائم کی کرکے ڈیرہ بگٹی کے متاثرین کو انصاف فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی روشنی میں ڈیرہ بگٹی کے متاثرین جلد از جلد اپنے گھروں کو پہنچیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے متاثرین کو جلد واپس علاقے میں بھجواﺅںگا۔