• news

شاہ زیب قتل کیس : شاہ رخ جتوئی نے عدالتی فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

کراچی (این این آئی) شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے عدالتی فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماتحت عدالت نے سزا کے فیصلے میں شہادتوں کو نظر انداز کیا۔
کیس میں ملوث گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے اس لئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن