مبارکباد کا اشتہار شائع کرنے پر وزیراعظم نے آئی جی موٹر وے کو عہدے سے ہٹادیا
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے مبارکباد کا اشتہار شائع کرانے پر آئی جی موٹر وے ظفر عباس لک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ظفر عباس لک نے نواز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونےپر اخبارات میں مبارکباد کا اشتہار شائع کرایا تھا جس پر وزیراعظم نے ان سے وضاحت طلب کی تھی اور ظفر عباس لک وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی موٹر وے کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے اور وزیراعظم نے ظفر عباس لک کیخلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔