ریلوے کی اراضی لیز پر دےکر خسارہ پورا کرنے پر غور
کراچی (خصوصی رپورٹ) ریلوے کی اراضی لیز پر دیکر خسارہ پورا کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ امت رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود ریلوے کی 5 ہزار 662 ایکڑ زمین واگزار نہیں کرائی جاسکی۔ فی ایکڑ رقبے کی قیمت 14 ہزار 500 ہے۔ رسالپور لوکو موٹیو فیکٹری میں 2 انجن ماہانہ تیار کرنے کی گنجائش ہے۔ اسلام آباد کیرج فیکٹری میں بوگیاں بھی تیار کی جاسکتی ہیں۔