میاں چنوں: پشاور سے کراچی جانیوالی عوامی ایکسپریس انجن فیل ہونے پر 8 گھنٹے لیٹ، مسافروں کا احتجاج
میاںچنوں (این این آئی) پشاور سے کراچی جانیوالی عوامی ایکسپریس انجن فیل ہونے کے باعث 8 گھنٹے تک ریلوے سٹیشن پر کھڑی رہی ،متبادل انتظامات نہ ہونے پر سینکڑوں مسافروں نے زبردست احتجاج کیا ۔ عوامی ایکسپریس ٹرین کا انجن میاںچنوںریلوے اسٹیشن پر فیل ہوگیا جسکے باعث ٹرین تقریباً 8گھنٹے تک ریلوے سٹیشن پر کھڑی رہی۔