• news

سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 22300 کی نفسیاتی حد پر بحال

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 115.50 پوائنٹس اضافے سے 22324.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید 35 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ 38 ہزار 994 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 54 کھرب 11 ارب 52 کروڑ 60 لاکھ 99 ہزار 621 روپے ہوگئی۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے دوران مجموعی طور پر 106 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 38 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، 23 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 45 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 41.43 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4678.14 پر بند ہوا۔ 1 کروڑ 3 لاکھ 42 ہزار 820 حصص کا کاروبار ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن