• news

ایف بی آر نے فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کے 136 ملازمین کو ترقی دیدی

فیصل آباد(اے پی پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریجنل ٹیکس آفسزفیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کے 136 ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات جاری کردیئے۔ ملازمین طویل عرصہ سے درجہ چہارم میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔اس سلسلہ میں ریجنل ٹیکس کمشنر ایچ آ ر ایم فیصل آباد نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن