کراچی بندرگاہ پر37ہزار ٹن سامان اتارا ‘لادا گیا
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران محض 37 ہزار 563 ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا۔ اس میں صرف 5 ہزار 322 ٹن درآمدی اور 32 ہزار241 ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان 84 ٹن بلک کارگو‘ 3 ہزار 151 ٹن کیمیاوی کھاد‘2 ہزار37 ٹن پیٹرولیم وتیل‘50 ٹن جنرل کارگو اور برآمدی سامان 238 ٹن بلک کارگو‘ 8 ہزار 731 ٹن سیمنٹ‘5 ہزار4 ٹن ٹالکم پاﺅڈر ‘17 ہزار 318 ٹن ایتھانول ‘3 ہزار 250 ٹن جنرل کارگوپرمشتمل تھا۔اس دوران 4 بحری جہاز اساوری ‘کیمروڈ ویگا‘ اسکارا‘ زنجبر برتھوں پر لنگرانداز ہوئے جبکہ 5 بحری جہاز کوٹا جولیٹا‘ اساوری‘ ٹیبرنیکل پرنس اسکارا اورکیمروڈ ویگا بندرگاہ سے روانہ ہوئے۔ کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میںمزید8 بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے ان میں وان ہے 605‘ کالاﺅ برج‘ ابن بطوطہ‘ کوٹا گین ٹینگ‘ سمارا ‘ نکسہی‘ گورنگ ژو اور کنگ بریو شامل ہیں یہ بندرگاہ پر 70 ہزار ٹن کروڈ آئل‘11 ہزار 186 ٹن سٹیل اور ہزارہا کنٹینرز اتاریں گے ساتھ ہی جنرل کارگو لادیں گے۔