ملک کی باگ ڈور اب تجربہ کار ہاتھوں میں ہے: راشد صدیق
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما ءاور صوبائی حلقہ پی پی 161سے مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹ کے امیدوار سابق ٹاﺅن ناظم جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) صوبائی حلقہ پی پی 161ملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا کہ عوام نے مادر وطن کی باگ ڈور تجربہ کار قیادت کے سپرد کردی ہے،جو اندھیروں کو ملک سے بھگانے اور بدامنی کے انگاروں کو بجھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو حکمران ملک اور قومی اداروں کی بجائے اقتدار مضبوط کرتے ہیں، ان کا انجام پرویز مشرف اور زرداری لیگ کی صورت میں سب نے دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) حکومت کی کارکردگی روز بروز مزید بہتر ہوگی۔