کرپشن ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: شاداب رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں موجود کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا۔ سرکاری اداروں میں موجود خرابیوں کو درست کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔