پی پی 161 سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ عقیل عباس بھٹی کو دینے کا مطالبہ
لاہور (پ ر) چوہنگ اور موہلن وال کے معززین اور نوجوانوں کا اجلاس ڈیرہ رائے رائے عقیل عباس بھٹی پر ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے مطالبہ کیا گیا پی پی 161 سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ رائے عقیل عباس بھٹی کو دیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ عقیل عباس نے ہمیشہ عوامی مفادات کا تحفظ کیا ہے اگر مسلم لیگ ن نے انہیں موقع دیا تو وہ شریف برادران کے مشن کو آگے بڑھائیںگے۔