فیصل آباد میں خواتین پر پولیس گردی قابل مذمت‘ حکومتی ریکارڈ میں سیاہ باب ہے: سکینہ مہدوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خانم سکینہ مہدوی نے فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران خواتین پر پولیس گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ابھی ایک ہفتہ بھی اقتدار سنبھالے نہیں گذرا اور عوام خصوصاً خواتین پر تشدد کرکے اپنی کارکردگی میں ایک سیاہ باب رقم کر دیا۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے جمہوریت کے راگ آلاپنے والوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کردی۔