مانگا منڈی: چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی خواتین کو سپردخاک کر دیا گیا، 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود گا¶ں کی بجلی بحال نہ ہو سکی
مانگا منڈی (مانگا منڈی ) گزشتہ روز طوفانی بارش سے چھت گرنے سے جئے کا ٹبہ کی تین خواتین عائشہ صدیقہ، کرن مختار اور زینب بی بی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاﺅں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا یاد رہے کہ 1122کو بار بار فون کرنے کے باوجود وہ 4گھنٹے دیر سے جائے حادثہ پر پہنچنے پر دیہاتیوں کا 1122کے خلاف شدید احتجاج جبکہ اسی گاﺅں کی 30گھنٹے سے مسلسل بجلی بند ہے واپڈا حکام ابھی تک گاﺅں کی بجلی بحال کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ دیہاتیوں کے پینے کے لئے پانی دستیاب نہ ہے جبکہ نمازیوں کو وضو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔