انکم ٹیکس لیوی کا نفاذ سب سے پہلے میں خود پر کروں گا، 25 تا 26 لاکھ روپے بخوشی ادا کروں گا: اسحاق ڈار
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ انکم ٹیکس لیوی سے حاصل ہونے والی رقوم انکم سپورٹ پروگرام کو منتقل ہوں گی تاکہ غریب افراد کی معاونت کی جا سکے۔ پوسٹ بجٹ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس لیوی کا نفاذ میں سب سے پہلے خود پر کروں گا اور مجھے اس مد میں 25 تا 26 لاکھ روپے ادا کرنا پڑیں گے جو میں بخوشی ادا کروں گا تاکہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی غربت خاتمہ میں معاونت فراہم کی جا سکے۔