این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ 2 کھرب‘ 37 ارب روپے کم کر دیا گیا
لاہور(کامرس رپورٹر) آئندہ مالی سال 2013-14 کے بجٹ دستاویز کے مطابق این ایف سی کے تحت صوبوں کو13کھرب 79ارب 97کروڑ 50لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے اس مجموعی رقم میں سے پنجاب کو 7کھرب 8ارب 72کروڑ 70لاکھ روپے، سندھ کو 4کھرب 6کروڑ20لاکھ روپے، خیبر پی کے کو2کھرب51ارب 51کروڑ90لاکھ روپے اور بلوچستان کو ایک کھرب41ارب 98کروڑ روپے ملیں گے۔ بجٹ دستاویز میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ رواں مالی سال 2012-13 کے بجٹ کے اعلان کے موقع پر این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ 14کھرب 58ارب 92کروڑ40لاکھ روپے تھا لیکن ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل نہ ہونے کے باعث نظر ثانی کرکے صوبوں کے حصے میں 2کھرب37 ارب90کروڑ 20لاکھ روپے کی کمی کردی گئی جسکا سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو ہوا اور رواں مالی سال 2012-13 کے بجٹ کے اعلان کے موقع پر اسکا حصہ 7کھرب10کروڑ29لاکھ70ہزار روپے بتایا گیا تھا جس میں نظرثانی کرکے ایک کھرب 32ارب21کروڑ78لاکھ روپے کمی کردی گئی جس سے پنجاب کا حصہ 5کھرب78ارب6کروڑ10لاکھ روپے سے کم ہوکر3کھرب25ارب77کروڑ 70لاکھ روپے رہ گیا۔ خیبر پی کے کا حصہ 2کھرب41ارب 75کروڑ روپے سے کم ہوکر2کھرب4ارب7کروڑ 20لاکھ روپے رہ گیا اور بلوچستان کا حصہ ایک کھرب33ارب 25کروڑ 90لاکھ روپے سے کم ہوکر ایک کھرب13ارب 11کروڑ20لاکھ روپے رہ گیا ہے۔