خفیہ فنڈ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق خودمختار اداروں پر بھی ہوگا، حکم نامہ بھیج دیا گیا
اسلام آباد(ثناءنیوز)خفیہ فنڈ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق آزاد و خودمختار اداروں پر بھی ہوگا۔ خفیہ فنڈ کے استعمال پر قدغن کے لئے اگلے مرحلے میں قانون اور ضابطوں میں مطلوبہ ترامیم کی جا ئیں گی، وفاقی حکومت نے وزارتوں ڈویژنوں محکموں کے ساتھ قومی آزاد و خودمختار اداروں کو بھی حکم نامہ بھیج دیا ہے بجٹ دستاویز کے مطابق افسوس ناک امر یہ ہے کہ سیکریٹ سروس اخراجات کے نام پر وزارتوں اور محکموں کی ایک طویل فہرست ہے جو ایسے اخراجات سے متعلق آڈٹ کے دائرہ کار سے بالا ہے۔ حالانکہ یہ غیر معمولی استثنیٰ صرف اور صرف قومی سلامتی سے وابسطہ ایجنسیوں کیلئے وضح کیا گیا تھا۔ سرکاری اداروں میں جو رقوم رہ گئی ہیں وہ واپس لے لی گئی ہیں اگلے سال کیلئے ایسی تمام رقوم منسوخ کر دی گئی ہیں اس ضمن میں قانون اور ضابطوں میں مطلوبہ ترامیم کی جا ئیں گی۔