• news

وزیرداخلہ نے نئی سکیورٹی پالیسی کی تیاری کےلئے اعلی سطحی اجلاس 20 جون کو طلب کرلیا

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاں نے ملک میں نئی سکیورٹی پالیسی کی تیاری کے لئے اعلی سطحی اجلاس 20 جون کو طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ کے تمام محکموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کے لئے نئی سکیورٹی پالیسی کی تشکیل، صوبائی حکومت کے ساتھ امن عامہ کو برقرار رکھنے کے سلسلہ تعاون، حمایت اور اشتراک سے متعلق پالیسی، فیڈ بیک کی بنیاد پر وزارت داخلہ میں اچھی حکمرانی لانا اور امن وامان کے حوالہ سے حکومت کی نئی پالیسیاں اور ترجیحات پر غور کیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن