عوام کو انصاف کی فراہمی، عدلیہ کے وقار کیلئے وکلاءنے اہم کردار ادا کیا: جسٹس افتخار
اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ وکلاء نے عوام کوانصاف فراہمی اورعدلیہ کے وقارکیلئے اہم کرداراداکیاہے باراوربنچ نظام انصاف کے دو ناگزیر حصے ہیں اوربارکی موثرشرکت کے بغیرعوام کو دہلیز پرانصاف فراہمی کی منزل حاصل کرناممکن نہیں میرپوربارکے وفد سے بات چیت میں چیف جسٹس نے وکلاءتحریک میں کشمیرکی وکلاءبرادری کے کردارکی تعریف کی اورکہا کہ آزاد کشمیرکی عدلیہ بھی آزادی کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام کو انصاف فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے وفدکوآگاہ کیاکہ آزاد کشمیرکے چیف جسٹس نے باہمی تعاون کیلئے پاکستان کی عدلیہ کے ساتھ ایم اویوپردستخط کرنے کی پیشکش کی ہے جس سے دوطرفہ تعاون کومزید فروغ حاصل ہوگا۔