ایران میں ہزاروں ای میل اکاونٹس پر حملے
تہران (بی بی سی) گوگل کا کہنا ہے کہ ا±س نے جی میل استعمال کرنے والے ہزاروں ایرانی صارفین کی ای میل پر حملے کا پتہ لگایا ہے جبکہ ہزاروں فیشنگ حملوں کو روکا بھی ہے۔واضح رہے کہ آج ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ای میل پر کیے جانے والے ان حملوں کو سیاست سے متاثرہ قرار دیا جا رہا ہے۔فیشنگ حملے میں ای میل استعمال کرنے والوں سے ان کے پاس ورڈ اور ای میل ایڈریس وغیرہ حاصل کر لیے جاتے ہیں۔