بجٹ مسترد، جی ایس ٹی میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جائیگی: میاں سلیم
لاہور (پ ر) انجمن تاجران سینٹری ویئر لاہور کے نائب صدر میاں سلیم نے کہا کہ تاجر برادری بجٹ 2013-14 کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافہ اور ہول سیلز اور ریٹیلز پر ٹرن اور ٹکیس کے اعلان نے تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں اضافے کی وجہ سے پٹرول، ڈیزل، گیس، سی این جی، بجلی، پانی، ادویات، چینی، سریا، سیمنٹ، سائیکل موٹر سائیل، بلڈنگ میٹریل، سینٹری ویئر، موٹر پمپ سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاءمہنگی ہو جائیں گی۔