وارد کی جانب سے امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کیلئے سب سے سستے ترین انٹرنیشنل کالنگ پیکیج کا آغاز
لاہور (پ ر) پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری کے بہترین نیٹ ورک وارد ٹیلی کام اب امریکہ (لینڈ لائن اور موبائل) کینیڈا (لینڈ لائن اور موبائل) اور برطانیہ (لینڈ لائن) پر اپنی LCR-111 انٹرنیشنل کالنگ سروس کے ذریعے سب سے سستے انٹرنیشنل بین الاقوامی کال ریٹس فراہم کر رہا ہے اس منفرد پیشکش سے وارد پری پیڈ اور Glow صارفین امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے پورا دن صرف 90 پیسہ جمع ٹیکس فی سیکنڈ کال کے حساب سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس منفرد سروس کیلئے کوئی پوشیدہ چارجز اور سبسکرپشن فیس نہیں ہے تمام صارفین کو مطلوبہ بین الاقوامی نمبر ڈائل کرنے سے پہلے 111 ڈائل کرنا ہوگا۔