• news

صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین کا دورہ محکمہ ترقی خواتین

لاہور(خبر نگار)وزیر ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے محکمہ ترقی خواتین پنجاب کا دورہ کیا اور محکمانہ امور کے متعلق بریفنگ لی۔ صوبائی سیکرٹری ارم بخاری نے حمیدہ وحید الدین کو ویمن پیکیج اور خواتےن کے تحفظ اورفلاح و بہبود کے متعلق کےے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طو رپر آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرحمےد وحےد الدےن نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی ڈے کےئر سنٹرز کے قےام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ وہ ہر ہفتے ایک ضلع کا دورہ کریں گی اور ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے ہر سطح پر خواتین کو آگاہ کریں گی تاکہ وہ اپنے حقوق سے آگاہی حاصل کر کے اعتماد کے ساتھ ملک کی ترقی کے عمل میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری نادر خلیق، ڈائریکٹر معین اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن