سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں: عرفان مشہدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید عرفان مشہدی نے کہا کہ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام نے غریب عوام کے حقوق چھینے ہوئے ہیں ان نظاموں کو ختم کرانے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ کے لئے ن لیگ کی حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ملک میں اسلام نافذ ہو اس نظام کی برکات سے ملک بحرانوں سے آزاد ہو اور غریب عوام کو ان کے حقوق ملیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز علماءمشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔