• news

بلوچستان میں نئے دور کا آغاز میاں نواز شریف کا کریڈٹ ہے: حاجی حنیف

لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی بلوچستان کے حوالے سے کمٹمنٹ رنگ لے آئی، بلوچستان کے ایوانوں اور میدانوں سے وفاق کی مضبوطی کے حق میںآوازیں ابھرنا نیک فال ہیں اور بلاشبہ اس تعمیری تبدیلی کا کریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اہلیان بلوچستان کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کی تلافی کاآغاز کر دیا، عنقریب تلخیاں اور محرومیاں ختم ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن