”فیصلے تک کام کی اجازت دی جائے“ فصیح بخاری کی نظرثانی کی دوبارہ درخواست
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ این این آئی) سابق چیئرمین نیب ایڈمرل”ر“ فصیح بخاری نے اعتراضات دور کر کے سپریم کورٹ میں اپنے وکیل لطیف کھوسہ کی وساطت سے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فصیح بخاری کی بطور چیئرمین نیب تقرری کالعدم قراردی تھی جس پر انہوں نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا ، فصیح بخاری نے جمعرات کو دوبارہ نظرثانی درخواست جمع کرا دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ دوسال سے زائد عرصے تک چیئرمین نیب رہ چکے اس دوران انہوں نے کئی فیصلے کئے تقرری کالعدم قرار دینے سے یہ فیصلے اور جن لوگوں کے حوالے سے فیصلے کئے گئے سب متاثر ہونگے لہذا انہیں نظرثانی کی درخواست کے فیصلے تک کام کرنے کی اجازت دی جائے۔