• news

مصروفیات کی وجہ سے پشتو فلموں سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی : پریا خان

 لاہور( این این آئی)ادکارہ پریا خان نے کہا ہے کہ ٹی وی اور اسٹیج پر مصروفیات کی بناءپر پشتو فلموں سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی ہے ‘ فنکار کا کام پرفارمنس دینا ہوتا ہے وہ اسٹیج‘ ٹی وی اور فلم کسی بھی شکل میں ہو سکتی ہے ۔ خصوصی گفتگو میں اداکارہ نے کہا کہ میری حال میں ریلیز ہونےوالی پشتو فلم ” سرکار“ نے ریکارڈ بزنس کیا ہے اور اسکے بعد مجھے متعدد پروڈیوسروں کی طرف سے کام کی پیشکش کی گئی ہے لیکن اچانک اسٹیج اورٹی وی پر مصروفیات بڑھ گئی ہیں جسکی وجہ سے معذرت کر لی ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ پی ٹی وی کے ایک ڈرامہ میں کام کرنے کیلئے بھی معاہدہ کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن