• news

پاکستانی پرچم جلائے جانے پر معذرت ‘ اسلام آباد کی مداخلت سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو گا : کرزئی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+آن لائن) افغان صدر حامد کرزئی نے اعتراف کیا ہے کہ باجوڑ ایجنسی کے طالبان رہنما فقیر محمد افغانستان کی قید میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ فضل اللہ اور دیگر بھی کُنڑ میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے باعث افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکا۔ انہوں نے افغانستان میں پاکستانی پرچم جلائے جانے پر معذرت کا اظہار بھی کیا۔ ڈرون حملوں کے معاملے پر افغان صدر نے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔

ای پیپر-دی نیشن