• news

کرزئی امریکی غلام، ڈرون حملوں کے خلاف بیان کی کوئی اہمیت نہیں: دفاعی تجزیہ کار

لاہور (خبر نگار) معروف دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) محمد یوسف نے کہا ہے کہ حامد کرزئی کسی کا دوست نہیں، وہ امریکی غلام ہے، امریکہ کے زور پر کابل میں حکمران ہے، اس کی حکمرانی اس سے باہر نہیں ہے، امریکہ آج واپس چلا جائے تو اس کو افغانستان میں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ نوائے وقت سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حامد کرزئی کے ساتھ نہ اس کی عوام ہے نہ کوئی جمہوری طاقت، وہ تخت پر براجمان رہنے کے لئے امریکیوں کا محتاج ہے۔ اس کے پاکستان پر ڈرون حملوں کے خلاف بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ جب امریکہ سے کچھ لینا ہو تو امریکہ کے خلاف بیان داغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مسائل حل کرے، اپنے اندرونی حالات درست کرے، کراچی، بلوچستان، فاٹا میں امن لائے حالات بہتر ہوں گے تو ڈرون حملے خودبخود ختم ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن