دہلی میں گزشتہ برس ریپ کے سب سے زیادہ واقعات درج ہوئے: رپورٹ
دہلی (اے پی اے)دہلی شہر بھارت کا دارالحکومت ہے لیکن اگر اس شہر کو ریپ کا دارالحکومت کہا جائے تو شاید غلط نہیں ہوگا جہاں دیگر تمام بڑے شہروں کے مقابلے جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات پیش آتے ہیں۔ این سی آر بی یعنی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق 2012 میں دہلی میں ریپ کے سب سے زیادہ واقعات درج کیے گئے۔این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس دہلی میں جنسی زیادتی کی تقریباً چھ سو وارداتیں ہوئیں جب کہ ملک کے دوسرے چار بڑے شہروں کو ملا کر اس سے کم، یعنی مجموعی طور پر تقریباً 500 جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آئے۔ اس واقعے کے خلاف دہلی سمیت کئی شہروں میں حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد حکومت نے ریپ سے متعلق قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے سخت قوانین وضع کئے ہیں۔