رواں سال ایک لاکھ 44ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے
جدہ (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹہ میں 20 فیصد کمی کر دی۔ امت کی رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار کی بجائے اس بار ایک لاکھ 44 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس جا سکیں گے، تمام حجاج کے لئے رہائش گاہیں پہلے سے حاصل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے میں فضائی کمپنیوں سے معاہدے بھی ہو چکے ہیں۔