میانمار میں مسلمانوں پر مظالم عالمی اداروں کی ناکامی ہے: شہلہ اویس زنجانی
لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شہلہ اویس زنجانی نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں پر مظالم عالمی اداروں کی ناکامی ہے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کو نظر انداز کرکے اقوام متحدہ کوتاہی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اگر یہ نسل کشی کسی اور قوم کی ہوتی تو انسانی حقوق کے ادارے طوفان کھڑا کر دیتے مگر مسلمانوں کے خلاف اس منظم سازش کا نوٹس نہیں لیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین میں آزادی کے بنیادی حق کو پامال کیا جا رہا ہے مگر عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میانمار میں مسلمانوں کے خلاف مظالم فوری طور پر روکے جائیں اور غیر جانبدار مبصرین سے تحقیقات کرائی جائے۔