• news

قائداعظم ریذیڈنسٹی پر حملے کے وقت کوئی اہلکار تعینات نہیں تھا

اسلام آباد (اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے زیارت میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کے طور پر منسوب تاریخی عمارت پر بلوچستان لبریشن آرمی کی ہرنائی شاہرگ شاخ نے حملہ کیا جہاں حملے کے وقت کوئی سیکورٹی اہلکار تعینات نہیں تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زیارت ریزیڈنسی کی حفاظت و مرمت مقامی ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری ہے جبکہ یہاں صرف دن کے وقت سرکاری چوکیدار تعینات کئے جاتے ہیں جبکہ رات کا کوئی انتظام نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن