• news

کرکٹ امپائر بلی باوڈن نے بھی گراونڈ میں ڈائیو لگا دی

لندن (آئی اےن پی) کرکٹ میچ کے دوران گیند کو پکڑنے کیلئے کھلاڑیوں کو ڈائیو لگاتے تو سبھی نے دیکھا ہے لیکن منفرد انداز کے باعث دنیا بھر میں مشہور کرکٹ امپائر بلی باو¿ڈن نے بھی گراو¿نڈ میں ڈائیو لگا دی مگر بلی باو¿ڈن کو یہ ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ لندن کے تاریخی گراو¿نڈ اوول میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں میزبان ٹیم کی اننگزکا آخری اوورجاری تھا کہ روی بوپارا نے زوردار شاٹ لگایا۔ بلی باو¿ڈن نے گیند کی راہ میں رکاوٹ بننا مضر صحت جانا لیکن بال سے بچنے کی کوشش میں ان کی ٹوپی ہوا کی ہم سفر ہوگئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن