• news

بارش، بڑی سکرینوں پر میچ د کھانے کے انتظامات درہم برہم

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہونے والی بارش نے ایک طرف تو گرمی کا زور توڑ دیا لیکن دوسری طرف شائقین کرکٹ کے پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے کیے جانے والے انتظامات کو بھی درہم برہم کردیا ۔شائقین کرکٹ کو پاک بھارت میچ دیکھانے کے لئے لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی بڑی اسکرینیں نصب کرنے کے انتظامات کیے گئے تھے لیکن لاہور میں ہونے والی موسلا دھا ر بارش نے انتظامات کو درہم برہم کردیا اور منتظمین کو دوبارہ انتظامات کرنے پڑے ۔بارش کے باعث لاہور کے سٹیڈیمز اور گراﺅنڈ بھی ویرانی کا منظر پیش کرتی رہیں ۔ہفتہ کے روز شیڈول مختلف کرکٹ کلبوں اور دیگر کھیلوں کے میچز منسوخ کر دئیے گئے۔ بارش کی وجہ سے سٹیڈیمز اور گراﺅنڈز اس قابل نہ تھی کہ وہاں میچز منعقد کروائے جا سکیں ۔

ای پیپر-دی نیشن