آئی سی سی اجلاس، پاکستان، بھارت بورڈز کے سربراہ شرکت سے محروم
دبئی (آئی اےن پی) رواں ماہ کے آخری ہفتے میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے قائم مقام سربراہان شرکت کریں گے ۔ پی سی بی کے چیئرمین ذکاءاشرف کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی بورڈ کے نگران صدر جگ موہن ڈالمیاآئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے کیونکہ این سری نواسن عارضی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہو چکے ہیں۔