• news

کوچ رشید ملک، 2 ٹینس کھلاڑی بھارتی تربیتی کیمپ میں شرکت کرینگے

لاہور (اے پی پی) سابق قومی نیشنل چیمپئن اور ٹینس کوچ رشید ملک اور ٹینس کے دو پاکستانی کھلاڑی حسین جاوید اور محسن قاضی 21 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوں گے۔ ٹینس کھلاڑی دہلی لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شروع ہونے والے ٹینس کے تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے جبکہ کوچ رشید ملک ایک ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر کوچنگ بھی کریں گے۔ رشید ملک نے بتایا کہ دہلی میں لگائے جانے والے ٹینس کیمپ میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے کھلاڑی شریک ہوتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن