• news

ٹیکس بڑھا کر غریبوں کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گےا: طاہر القادری

لاہور (پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس بڑھا کر غریب اور متوسط طبقے کو ہوشربا مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ اشیائے خور و نوش 20 سے 40 فیصد مہنگی ہوگئیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل مےں مزےد کہا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ بڑھا کر اشرافیہ کے لئے لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کردیا گیا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بجٹ کونظرانداز کرنا بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔ حج اخراجات میں اضافہ کرکے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کو مشکل بنا دیا گیا ، جی ایس ٹی میں اضافہ عام آدمی کے لئے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ بجٹ خسارے پر قابو پانے اور قرضوں پر انحصار ختم کرنے کے لئے بھی کوئی اقدام تجویز نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن