• news

شاہدرہ سمیت متعدد علاقوں میں برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں، مظاہرے

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور کوٹ عبدالمالک میں دینی تنظیموں نے برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں پر زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔ جماعت اہلسنت کے رہنما پیر نصیر احمد قادری نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نقل کشی کی جا رہی ہے۔ حکومت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں واقع کو اٹھائے۔ کوٹ عبدالمالک میں مولانا غلام مصطفیٰ ، مولانا ابوبکر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن