حکومت میانمار میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائے: عامر بشیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر میاں عامر بشیر نے کہا حکومت میانمار میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف آواز اٹھائے۔اپنے بےان مےں انہوں نے مزےد کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کی تنظیمیں میانمار حکومت پردباﺅ ڈالیں کہ وہ نہتے معصوم بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بند کرے۔ مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی دنیا اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے ۔