• news

سرحدی چوکی پر مبینہ راکٹ حملہ، پاکستانی ناظم الامور کی افغان وزارت خارجہ میں طلبی

کابل(آن لائن)افغانستان نے جنوبی صوبے قندھار کی اےک سرحدی چوکی پر پاکستانی فورسز کی جانب سے مبےنہ راکٹ حملے کے معاملے پر اسلام آباد سے وضاحت طلب کی ہے اور اس واقعہ پر کابل مےں پاکستانی ناظم الامور کو افغان وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کےا ہے۔ افغان خبررساں ادارے کے مطابق کابل مےں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بےان کے مطابق گزشتہ روز سہ پہر ڈےورنڈ لائن پر پاکستانی جانب سے قندھار کے ضلع معروف کے کارےذک علاقے کو افغان بارڈر پولےس کی اےک چوکی کو نشانہ بناےا گےا جس مےں سرحدی پولےس کا اےک آفےسر مارا گےا،خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعہ پر احتجاج رےکارڈ کرانے کےلئے کابل مےں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور جان بہادر کو افغان وزارت خارجہ طلب کےا گےا،افغان وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائرےکٹر فرسٹ پولٹےکل ڈوےژن بابا خان اسلمی کے مطابق پاکستان سے اس واقعے بارے وضاحت طلب کی گئی ہے،بےان کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو آگاہ کےا گےا کہ اس قسم کی کارروائی کا اعادہ افغان حکومت اور افغانستان کے عوام کےلئے کسی صورت قابل قبول نہےں اور اس طرح کے واقعات سے دونوں ملکوں کے مابےن تعلقات متاثر ہو سکتے ہےں،افغان وزارت خارجہ کے عہدےدار کے مطابق افغانستان اےسی کسی بھی جارحےت کا جواب دےنے کی اہلےت رکھتا ہے تاہم جوابی کارروائی سے سرحد کی دوسری جانب آباد اپنے ہی لوگ متاثر ہوسکتے تھے اور اسی وجہ سے صبروتحمل کا مظاہرہ کےا گےا۔

ای پیپر-دی نیشن