• news

دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث‘ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے: ثناءاللہ زہری

کراچی (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر ثناءاللہ زہری نے کہا بلوچستان کے حالات بہت خراب ہیں۔ میرے بیٹے اور بھائی کو قتل کیا گیا۔ امت کے مطابق انہوں نے کہا میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ اس میں کم از کم مجھے کوئی شبہ نہیں رہا۔ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ آج ہماری روایات پر حملہ کیا گیا، اب انہیں نہیں چھوڑنا چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن