• news

کئی کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ‘ تبدیلیاں ضروری ہیں: عبدالقادر ‘ سرفراز نواز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹرز نے پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اب بھی میرٹ پر فیصلے نہ کیے گئے تو مستقبل میں قومی ٹیم سے اچھے نتائج کی توقع نہ رکھی جائے۔ ٹیم میں تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے۔ سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کو دس دس سال کھیلتے ہوئے ہو گئے ہیں اب بھی ان کے کھیل میں کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی کہ انہیں ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے منتخب ٹیم میں کئی چہرے ایسے تھے جن کی ٹیم میں کوئی جگہ ہی نہیں بنتی تھی۔ سابق فاسٹ باولرز سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ شاید یہ ایک کلب لیول کی ٹیم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن