پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، 22 نمائندوں کی شرکت کوئی اجلاس نہیں ہوا:صدر عمیر خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس جس میں پنجاب بھر سے 22 ڈسٹرکٹ باڈی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو محمد بشیر بٹ جنرل سیکرٹری پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ہاوس نے متفقہ طور پر محمد جہانگیر، شمیم ہاشمی، فیاض فیروز، عبدلرازق پر 4,سالوں کی پابندی لگا دی ہے۔ ان کے جگہ چیئرمین ملک ریاض ایم این اے اور حاجی اعظم علی ، عنایت اللہ کو نائب صدور جبکہ ایسوسی ایٹ سیکٹری شاہد عتیق کو چن لیا گیا۔پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر عمیر خان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کا لاہور میں کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری گذشتہ کچھ عرصہ سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جن کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جلد جنرل کونسل کا اجلاس بلا کر ان کے خلاف تحقیقات عمل میں لائی جائیں گی۔ عمیر خان کا کہنا تھا کہ بشیر بٹ کو آئی او سی چارٹر کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے جواب پر ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔