• news

پی جی ایف جونیئر گالف ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دو روزہ پی جی ایف جونیئر گالف ٹورنامنٹ آج سے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 11 سے 21 سال کے جونیئر بوائز اینڈ گرلز گالفرز حصہ لینگے۔ اس بات کا اعلان خواجہ پرویز سعید نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔ عمر غیاث اور شاہد جاوید خان بھی موجود تھے۔ خواجہ پرویز سعید کا کہنا تھا کہ جونیئرز کی سطح پر کوئی ایسا ٹورنامنٹ نہیں ہو رہا تھا امید ہے کہ پی جی ایف جونیئر گالف ٹور سے نیا ٹلینٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ لاہور کے بعد کراچی، راولپنڈی، پشاور اور اسلام آباد میں چھ میچز کرائیں جائیں گے تاکہ ان جگہوں کے کھلاڑی اپنے جوہر دکھا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن