• news

کرکٹر اعزاز فیملی کے ساتھ عمرہ ادائیگی کیلئے چلے گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اﷲ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ میری حاضری کو قبول فرمائے ان کا کہنا تھا کہ پوری طرح فٹ ہوں اگلے ڈومیسٹک سیزن میں اچھی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سے آوٹ ہونے کا کبھی دکھ نہیں ہوا۔ سلیکشن کمیٹی نے جب بھی موقع دیا انشااﷲ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ 28 جون کو وطن واپس پہنچ کر ٹریننگ کا آغاز کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن